ڈی جی رینجرز کاشہید اہلکار کامران کے بھائی، بیوہ کو ملازمت دینے کا اعلان

ڈی جی رینجرز کاشہید اہلکار کامران کے بھائی، بیوہ کو ملازمت دینے کا اعلان

  

جڑانوالہ( نامہ نگار /سٹی رپو رٹر )ڈی جی رینجر ز جنرل اظہر نوید حیات ڈی جی خان میں رینجر زکے شہید اہلکارکامران افضال کے گھر آئے ، شہید کے بھائی اور بیوہ کو ملازمت دینے کے ساتھ دیگر مراعات کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی فیملیز کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ملکی سالمیت اور بقا کے لیے اپنی جان قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ آپریشن ردالفساد کامیاب ہوگادہشتگردوں کو شکست ہوگی کیونکہ مسلمان بہادر قوم ہیں قوم متحد ہوکر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے ۔ڈی جی رینجر زنے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی یاد رہے کہ ڈیرہ غازی خان میں آپریشن ردالفساد کے دوران دہشتگردوں کے خلاف مقابلہ میں شہید ہونے والا رینجرز اہلکارکامران افضال ریلوے کالونی جڑانوالہ کا رہائشی تھا ۔کامران شہید کی ایک ماہ قبل اپنے تایا کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی۔ شہید کو ان کے آبائی قبرستان اسلام پورہ میں دادا کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شہید کامران کا جسد خاکی ملتان سے جڑانوالہ لا یا گیا کامران کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ا ن کی رہائش گاہ پہنچ گئی ۔نمازجنازمیں بریگیڈےئر شاہد محمود، ڈی ڈی جنرل رینجر پنجاب ،بریگیڈےئر عا صم گردیزی سیکٹر کمانڈنٹ ،مشیر وزیراعلیٰ پنجاب راے حیدر کھرل نے شرکت کی رینجرز کے دستے نے شہید کامران کو سلامی پیش کی شہید کی قبر پر رینجرز احکام نے پھولو کی چادریں بھی چڑھائی۔

مزید :

صفحہ آخر -