قندوز میں ڈرون حملہ ، شیڈو گورنر سمیت 12طالبان ہلاک
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے صوبے قندوز میں ڈرون حملے میں طالبان کے شیڈو گورنر سمیت 12مبینہ جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق غیر ملکی فوج نے ڈرون کے ذریعے ایک کمپاؤنڈ میں موجود طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔دوسری جانب افغانستان میں دو مختلف حملوں میں کم ازکم 13 سکیورٹی اہلکار مارے گئے جب کہ امریکی فوجی حکام نے داعش کے خلاف کی گئی کارروائی میں اپنے ایک اہلکار کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ڈرون حملہ