مشتاق سکھیرا نے چارج چھوڑنے سے آدھ گھنٹہ قبل پا نچ ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کئے

مشتاق سکھیرا نے چارج چھوڑنے سے آدھ گھنٹہ قبل پا نچ ڈی ایس پیز کے تقرر و ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمدسکھیرا نے چارج چھوڑنے سے آدھ گھنٹہ قبل پا نچ ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم قصور قدوس بیگ کو ایس ڈی پی او دیپالپور اوکاڑہ کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول سیالکوٹ تنویر احمد ملک کو ایس ڈی پی او چوبارا لیہ کی خالی آسامی پر، ڈی ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول وہاڑی محمد اشفاق کو ایس ڈی پی او کینٹ ملتان کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز قصور حسن دانیال بشیر کو ڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز ننکانہ صاحب کی خالی آسامی پر اور تقرری کے منتظر، فیاض احمد شیخ کوڈی ایس پی ہیڈ کواٹرز قصورتعینات کیا ہے۔
مشتاق سکھیرا

مزید :

صفحہ آخر -