ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ

  

لاہور (کامر س رپورٹر) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم حشک رہنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز ملک کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت میں تین سے پانچ سنٹی گریڈ تک اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک میں موسم خشک اور گرم رہے گا جس سے گرمی کی شدت ایک بار پھر بڑھ جائے گی۔ آئندہ 12گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ روز گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں شہید بینظیر آباد، مٹھی43، سبی، حیدرآباد، پڈعیدن میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں اسلام آباد میں29، لاہور میں34 ، کراچی میں41 ، پشاور میں 32، کوئٹہ میں27 ، مری میں 18، فیصل آباد میں 34، ملتان میں36 سنٹی گریڈ رہا۔

گرمی کی شدت

مزید :

صفحہ آخر -