ریلوے اسٹیشنوں پر معذور مسافروں کیلئے وہیل چیئر یقینی بنائی جائے،سی ای او

ریلوے اسٹیشنوں پر معذور مسافروں کیلئے وہیل چیئر یقینی بنائی جائے،سی ای او

  

لاہور(کرا ئم رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے ریلوے اسٹیشنوں پر معذور مسافروں کے لئے وہیل چیئر کو یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا ریلوے اسٹیشنوں پر کم از کم تین وہیل چیئرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور جہاں وہیل چیئرز خراب یا ان کی تعداد کم ہے ، انہیں درست اور مکمل کیا جائے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مُلک کے 14اہم ریلوے اسٹیشنوں پر خود کار زینے لگانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کا پی سی ون منظوری کے لئے حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی، حیدرآباد، روہڑی، بہاولپور، ملتان، رائیونڈ، لاہور، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، ساہیوال، اوکاڑہ، خانیوال اور فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشنوں پر خود کار زینوں کے ساتھ لفٹ بھی لگائی جائیں گی اور بیس فٹ چوڑے پُل بھی تعمیر کئے جائیں گے تا کہ مسافروں کو رش کے باعث پریشانی نہ ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -