بھارتی ریاست آسام میں آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا طریقہ

بھارتی ریاست آسام میں آبادی کنٹرول کرنے کا انوکھا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوہاٹی( آن لائن ) بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے آبادی کو کنٹرول کرنے کا انوکھا طریقہ اختیار کرتے ہوئے دو سے زیادہ بچے پیدا کرنے والوں کو سرکاری نوکری نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔آسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے جس کے اس فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ریاست کی آبادی کی پالیسی کا مسودہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سے دو سے زیادہ بچوں والے لوگوں کو سرکاری نوکری کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا۔آبادی کی پالیسی کے مسودے کے مطابق دو سے زیادہ بچوں والے لوگ پنچایتی یا بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔تاہم اس مسودہ میں اچھی بات یہ ہے کہ ریاست کی تمام لڑکیوں کو یونیورسٹی کی سطح تک مفت تعلیم دیئے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔
آسام

مزید :

صفحہ آخر -