پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ، آپ دہشتگردی کرتے ہیں پھر بلاکر احتجاج بھی ، عبدالباسط کا بھارت کو کرارا جواب

پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی ، آپ دہشتگردی کرتے ہیں پھر بلاکر احتجاج بھی ، ...

  

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک/ ایجنسیاں ) بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکو سزائے موت پر بھارتی حکومت سیخ پا ہو گئی اور پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا۔بھارتی دفتر خارجہ نے احتجاج کیا تو پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے بھی ان کو کرارا جواب دیا۔دو ٹوک موقف اپناتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا کہ ملک کی سلامتی سے زیادہ کچھ عزیز نہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔عبدالباسط نے کہا کہ ایک تو آپ دہشت گردی کریں اورپھر ہمیں بْلاکر احتجاج بھی کریں، دہشت گرد کو سزا دے کرکوئی غلط کام نہیں کیا، دہشت گرد کو سزا ملنی چاہیے۔ عبدالباسط نے بھارتی حکام کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ایک جاسوس کو سزا دیکر کوئی برا کام نہیں کیا ، کلبھوشن یادیو کو سزائے موت پر بھارتی احتجاج مسترد کرتے ہیں۔

پاکستانی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ اول -