شوٹنگ کے دوران جھلس کر شدیدزخمی

شوٹنگ کے دوران جھلس کر شدیدزخمی
 شوٹنگ کے دوران جھلس کر شدیدزخمی

  

ممبئی: (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ فرناز شیٹھی ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران جھلس کر زخمی ہو گئی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیلی وڑن ڈراموں کی مشہور اداکار فرناز شیٹھی ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک سیٹ پر آگ لگ گئی۔ آگ نے ان کے کپڑوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے وہ جھلس کر زخمی ہو گئیں۔ آتشزدگی کے واقعے کے بعد شوٹنگ غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد فرناز شیٹھی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اداکارہ کا بازو بری طرح جھلس گیا ہے۔ انھیں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -