ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں

ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(اے این این )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے کی اصلاح اور بہتری کے لئے مشترکہ کاوشوں کی بہت ضرورت ہے۔ موجود حکومت وسائل کم اور مسائل زیادہ ہونے کے باوجودملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے پُرعزم ہے اور وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنا کر ان کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خرچ کیا جارہا ہے۔ وہ گزشتہ روز لاہور کنٹری سائیڈ لائنز کلب کی 30 ویں چارٹرڈ نائٹ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے ڈسٹرکٹ گورنر شکیل ارائیں‘ چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی ظفر محمود چوہدری‘ لاہور کنٹری سائیڈ لائنزکلب کے صدر شہزاد رفیق اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ لائنز کلب سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے طور پر عوام کی خدمت کر رہا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے اور یہ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ اگر خدمت کا جذبہ موجود ہو تو اختیارات کی ضرورت نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کارپوریٹ سوشل سروسزفراہم کرنیوالوں کا جذبہ معاشرے کیلئے مشعل راہ ہے۔گورنر نے کہا کہ یہ عہدے اور دولت یہاں ہی رہ جانی ہے اصل دولت تو خدمت انسانیت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کیلئے ایک حوصلہ افزاء بات یہ بھی ہے کہ یہاں درد دل رکھنے والے افراد کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم بذات خود ٹھیک ہو جائیں اور اپنے مذہب اسلام کی راہ پر مکمل طور پر چل پڑیں تو ہمیں کسی چیز کی ضرورت نہیں رہتی۔

مزید :

صفحہ اول -