بطور ملزم بیان قلمبند کرانے کی ہدایت

بطور ملزم بیان قلمبند کرانے کی ہدایت
 بطور ملزم بیان قلمبند کرانے کی ہدایت

  

راولپنڈی (اے این این )انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کوبطور ملزم بیان قلمبند کرانے کے لئے آئندہ سماعت پر عدالت طلب کرلیا ۔ پیرکوراولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے ں ظیر قتل کیس کی سماعت ہوئی اے ٹی سی کے جج محمد اصغر خان نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے استغاثہ کی جانب سے پرویز مشرف کا بطور ملزم بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست پر فیصلہ دیتے کہا کہ پرویز مشرف کو حاصل استثنی شہادتیں قلمبند ہونے پر ختم ہو گیاتھا لہذا سابق صدر بحیثیت ملزم سترہ اپریل تک اے ٹی سی میں اپنا بیان کرائیں۔

مزید :

صفحہ اول -