کلبھوشن یادیوکا معاملہ ٹیسٹ کیس تھا

کلبھوشن یادیوکا معاملہ ٹیسٹ کیس تھا
کلبھوشن یادیوکا معاملہ ٹیسٹ کیس تھا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ بھارت بھرپور اور منظم طریقے سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہا ہے اور اسے فروغ دے رہا ہے اور اس میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے گرفتاری کے بعد پاکستان میں دہشتگردی کروانے کے اعترافی بیان دیے اور اب پوری قوم کلبھوشن یادیو کو سزا موت کے فیصلے کی حمایت کریگی۔انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کیس تھا ، بھارت جس طرح پاکستان میں دہشتگردی کروا رہا ہے ، کلبھوشن یادیو کو بالکل درست سزا دی گئی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -