پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت

پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت
 پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کی دعوت

  

لاہور (این این آئی) پیپلز پارٹی نے سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی کو پارٹی میں باضابطہ شمولیت یا دوسری صورت میں مل کر چلنے کی پیشکش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر وپیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کو بھجوائے گئے پیغام میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔ سابق وزیر اعظم کو شمولیت نہ کرنے کی صورت میں اتحاد بنا کر آگے چلنے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق میر ظفر اللہ خان جمالی نے آصف علی زرداری کی پیشکش پر اپنے قبیلے کے لوگوں اور دوستوں سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔

ظفر اللہ جمالی

مزید :

صفحہ اول -