ملالہ اقوام متحدہ کی امن کی پیامبر مقرر
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے میسنجرآف پیس مقرر کردیا ہے۔ تقریب نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی۔ملالہ یوسف زئی یہ عہدہ حاصل کرنیوالی پہلی پاکستانی اور تاریخ کی کم عمرترین شخصیت بن گئیں۔تقریب سے خطاب میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کوئی دہشتگرد یا انتہاپسند نہیں،میں پاکستان کی نمائندہ ہوں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کے لیے خواتین کی تعلیم ضروری ہے ، تبدیلی کیلیے خواتین کو کردار ادا کرنا ہوگا،دنیاکی کوئی طاقت خواتین کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی کو میسنجر آف پیس مقرر کرنے پر خوشی ہے، خواتین اورلڑکیوں کی مددکرنے سے فائدہ ہوگا۔