امریکی ایجنسی پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ میں بھی ملوث رہی، وکی لیکس

امریکی ایجنسی پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ میں بھی ملوث رہی، وکی لیکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (صباح نیوز)وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی سول اور فوجی قیادت کی جاسوسی میں ملوث امریکی نیشنل سکیورٹی ایجنسی پاکستان کے موبائل سسٹم کی ہیکنگ میں بھی ملوث رہی ہے ۔ این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کے مطابق امریکی ایجنسی این ایس اے کئی عالمی رہنماں کی جاسوسی کے لئے وائر ٹیپنگ اور دیگر سائبر ہتھیار استعمال کرتی رہی ہے ۔ وکی لیکس نے سینکڑوں مختلف نوعیت کے سائبر ہتھیاروں کا بھی انکشاف کیا ہے ، ان میں پاکستانی موبائل سسٹم کی ہیکنگ کیلئے این ایس اے کی کوڈ پوائنٹنگ بھی شامل ہے ۔ وکی لیکس کے ٹوئٹر اکاؤ نٹ نے ایک لنک کے ذریعے گٹہب ریپازٹری کی نشاندہی کی ہے جس میں این ایس اے کے سائبر ہتھیاروں سے متعلق غیر خفیہ فائلیں موجود ہیں اور سائبر سیکیورٹی کے ماہرین ان کا مکمل جائزہ لے کر صورتحال کی سنگینی کے بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں ۔ بظاہر یہی دکھائی دیتا ہے کہ نئی لیکس سے امریکی ایجنسی این ایس اے پر ماضی میں لگنے والے الزامات کو مزید تقویت ملے گی۔
وکی لیکس

مزید :

صفحہ اول -