جرنلسٹ سیفٹی اینڈ سکیورٹی بل کے مسودے پر مشاورت جاری ہے، مریم اورنگزیب

جرنلسٹ سیفٹی اینڈ سکیورٹی بل کے مسودے پر مشاورت جاری ہے، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جرنلسٹ سیفٹی اینڈ سکیورٹی بل کے مسودے پر تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔ پی ایف یو جے علاقائی صحافتی تنظیموں سے مسودے سے متعلق آراء اور تجاویز پر مشتمل مشترکہ ڈرافٹ 30اپریل تک وزارت اطلاعات کو بھجوائے گی تا کہ بل کے مسودے کو حتمی شکل دیکر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے ‘وزارت اطلاعات صحافیوں کے تمام مسائل سے آگاہ ہے ‘ویج ایوارڈ قانون پر صحافیوں کی مشاورت سے موثر عمل درآمد کے لئے وزارت اطلاعات بھر پور کردار ادا کریگی۔وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں جرنلسٹ سکیورٹی اینڈ سیفٹی بل کے مسودے پرمباحثے سے خطاب کر رہی تھیں ۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ‘نیشل پریس کلب کے صدر شکیل انجم‘سیکرٹری جنرل عمران ڈھلوں‘ سعود ساحر،حامد میر ‘جاوید اقبال قریشی ‘طارق سمیر کے علاوہ مختلف صحافتی یونٹوں کے عہدیداران اور جڑواں شہروں کے صحافیوں‘ کیمرہ مینوں اور معاون سٹا ف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیر مملکت مریم اونگزیب نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح اور تحفظ کیلئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جارہا ہے اورمیڈیا مالکان سے ملکر صحافیوں کی فلاح اور تحفظ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صحافیوں کی طرف سے پیش کردہ تجاویز کو بھی بل کا حصہ بنایا جائیگا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر صحافیوں کی فلاح و بہبود اور تحفظ پر کام شروع کیا گیا ہے ‘میڈیا کے تحفظ کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کو بھی اقدامات میں شامل کیا گیا۔ دریں اثنا مریم اورنگزیب نے کہا ہیکہ تحریک انصاف پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی میں مثبت کردار ادا کرے‘ سڑکوں پر نعرے لگانے کی بجائے پارلیمنٹ میں کام کرے، عمران خان الیکشن کمیشن کو اثاثوں اور فارن فنڈنگ بارے جواب اور تلاشی دینے کو تیار نہیں، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی اور جواب دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کی تضحیک کرتی ہے، عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان کے اندر ہر قسم کی اصلاحات اور ترقی کو روکنا چاہتے ہیں، اب قوم اداروں کی حفاظت کرے گی، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں انتخابی اصلاحات کی جارہی ہیں،پاکستان میں آئینی اور قانونی ادارے مضبوط ہو رہے ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں تلاشی اور جواب دینے کی بجائے الیکشن کمیشن کی تضحیک کرتی ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ریاستی اور آئینی ادارے مستحکم ہورہے ہیں اور آپ کی طرف سے ان اداروں کی تضحیک ان کے استحکام پر اثر انداز نہیں ہو سکتی ،عمران خان کبھی تو ایسا اقدام کریں جو پاکستان اور پاکستان کے لوگوں کے لئے بہتر ہو۔ء نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں انتخابی اصلاحات کی جارہی ہیں اور الیکشن کمیشن ان اصلاحات کی تکمیل کے مراحل میں ہے ۔ پی ٹی آئی اس مرتبہ بھی اپنے رویئے اور ادراوں کی تضحیک کر کے ان اصلاحات کے راستے میں رکاوٹ بننے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ماضی میں بھی انہوں نے 2013 ء کے عام انتخابات کے بعد دھاندلی کے جھوٹے الزامات لگائے جس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا اور انہوں نے یہ فیصلہ ماننے سے انکار کیا۔ اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو چاہیے تھا کہ وہ انتخابی اصلاحات کی جانب آتی لیکن وہ اس حوالے سے بننے والی پارلیمانی کمیٹی سے بھی غیر حاضر رہی کیونکہ وہ انتخابی اصلاحات نہیں چاہتی۔ مریم اورنگزیب سے سن موومنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرداوربرگ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف میں صحتمند پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور جمہوری حکومت کی صحت مند پاکستان کیلئے سخت محنت اور جدوجہدجاری ہے۔ پائیدار ترقی کے حصول کیلئے قومی اسمبلی سمیت صوبوں میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہیں، پاکستان وژن2025ء کے حصول کیلئے پائیدار ترقی کے سیکرٹریٹ اور سن موومنٹ میں تعاون ضروری ہے سن موومنٹ کی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل گرداوربرگ نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں وزیر مملکت کے کردار کو سراہا۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -