کلبھوشن نے پونے سے کمیشن حاصل کیا

کلبھوشن نے پونے سے کمیشن حاصل کیا

  

ممبئی (ما نیٹر نگ ڈیسک )کلبھوشن نے پونے سے کمیشن حاصل کیا، جعلی نام حسین مبارک پاٹیل سے ایرانی ویزا لگوا کر چاہ بہار سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس کی اصل تاریخ پیدائش 16 اپریل 1970ء ،جائے پیدائش اور رہائشی پتہ مکان نمبر 502 بی، سلور اوک پوائی، ہیرا نندنی گارڈنز، ممبئی ہے۔کلبھوشن 1987ء میں انڈین نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں پونے میں شمولیت اختیار کی،یکم جنوری 1991ء انجینئرنگ برانچ سے کمیشن حاصل کیا۔’را‘ ایجنٹ نے 2001ء میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شمولیت اختیار کی، جس میں اس کا نمبر 41558زیڈ تھا ،بھارتی سرکاری دستاویزات کے مطابق اسے نیوی سے 2022ء میں ریٹائر ہونا ہے، اس کی بیوی اور دو بچے باپ سدھیر جادیو کے ساتھ رہتے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -