ایوان بالا میں وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری مقرر کرنے کی قرار داد منظور

ایوان بالا میں وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری مقرر کرنے کی قرار داد منظور

  

اسلام آباد (آن لائن) ایوان بالا نے وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری مقرر کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ جبکہ ملک میں ونڈ انرجی کے فروغ کے حوالے سے قرار داد بھی منظور کرلی گئی۔‘ پیر کے ایوان بالا کے اجلاس کے موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے قرار داد پیش کی کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبے میں پائیداری اور ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کی غرض سے وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلئے مقرر کرے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

حکومت کی جانب سے مخالفت نہ ہونے کے بعد قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سینیٹر چوہدری تنویر خان کی ملک میں ونڈ انرجی کے فروغ کی قرار داد بھی منظور کرلی گئی اسی طرح سینیٹر کریم احمد خواجہ کی حکومت پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 172 کی شق 3 کی دفعات کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کی گئی جبکہ ملک میں قائم کیڈٹ کالج میں بلوچستان کے 20 طلباء کا کوٹہ رکھنے کے حوالے سے قرار داد موخر کردی گئی۔ وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ کیڈت کالج 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں جس پر سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ میرے خیال میں یہ وزارت دفاع کے ماتحت آتے ہیں جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس معاملہ کو موخر کیا جائے اور پتہ کیا جائے کہ کیڈٹ کالج صوبوں کے یا وزارت دفاع کے ماتحت آتے ہیں پھر اس معاملہ کو دیکھیں گے۔

قرارداد یں منظور

مزید :

ملتان صفحہ آخر -