حج 2017ء،ہو پ نے وزارت مذہبی امور کیخلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا

حج 2017ء،ہو پ نے وزارت مذہبی امور کیخلاف قانونی جنگ کا آغاز کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)حج 2017، ہوپ نے وزارت مذہبی امور کے خلاف قانونی جنگ کا آغاز کر دیا، حج 2017ء میں ہوپ نے وزارت مذہبی امورکے حج کوٹہ کی سرکاری حج سکیم 60 فیصد اور پرائیویٹ سکیم 40 فیصد کرنے کے فیصلہ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ 17 اپریل کو پہلی پیشی ہو گی۔ سندھ ہائیکورٹ نے وزارت مذہبی امور سے جواب طلب کر لیا۔ دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق آئندہ بدھ کو حج پالیسی کی منظوری کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری حج سکیم کے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
تحت 18 سے 26 اپریل تک تمام نامزد بنکوں میں حج درخواستوں کی وصولی کی جائے گی جبکہ 28 اپریل کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب عازمین حج کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے کی صورت میں حج پالیسی متاثر نہیں ہو گی۔