تدریسی نظام کی بہتری کیلئے اساتذہ کے سکول اوقات کار میں باہر جانے پر پابندی

تدریسی نظام کی بہتری کیلئے اساتذہ کے سکول اوقات کار میں باہر جانے پر پابندی

  

ملتان(سٹاف رپورٹر ) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد جوئیہ نے سسٹم کی بہتری کے لئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ‘ معلوم ہوا ہے کہ سی ای او نے سکولزمیں تدریسی سسٹم کی بہتری کے لئے اساتذہ کے سکول اوقات کار کے دوران ذاتی کاموں سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ‘ سکول اوقات کار میں سی او آفس اورایجوکیشن آفس کام سے آنے سے بھی روک دیا ہے ‘ اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں کہ اساتذہ یا تو رخصت لے کر سی او آفس یا ایجوکیشن آفس آئیں گے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

یا پھر سکول ٹائم کے بعد آئیں گے کیونکہ وہ شام تک آفس موجود رہتے ہیں‘سی او نے بروقت پیریڈ شروع کرنے کا بھی حکم دیاہے ‘ اس بارے میں ہدایت کی ہے کہ پیریڈ شروع ہونے پر متعلقہ ٹیچر کلاس روم میں موجود ہونا چاہئیے‘ سی او نے تبادلوں پر پابندی کے باعث اساتذہ کو تبادلوں کی کوشش کرنے سے بھی روک دیا ہے کہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا ‘ اس کے علاوہ سی او نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ کوئی استاد یا طالب علم کلاس روم سے باہر ادھر ادھر گھومتا نظر نہ آئے ‘ تعلیمی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس پر عملدرآمد ہو جائے تو بہت بہتری آئے گی اور سرکاری سکولز کے متحانی نتائج میں بہتری آئے گی جس کے باعث عوام کے سرکاری سکولز پر اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

پابندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -