جامعہ زکریا کا شمار ایشیاء کی 300بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے،وائس چانسلر

جامعہ زکریا کا شمار ایشیاء کی 300بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے،وائس چانسلر

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)بہاء الدین ز کریایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ 14ماہ کی کوششوں میں بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ایشیاء کی 300بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوچکی ہے۔ مختلف قومی سطح کی مختلف تقریبات میں ہمارے باصلاحیت طالبعلموں کی پذیرائی اور اعزازات ہمارے لئے قابل فخر ہیں۔ وہ لائل پور فیسٹیول میں بہترین کارکردگی پر انعام حاصل کرنے والے طلبہ سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

خان،رجسٹرارڈاکٹرمطاہر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر و ڈپٹی ڈی ایس اے طاہر محمود اورمظفر گڑھ کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اور مختلف شعبوں کے چیئرمین، ڈینز ، پرنسپل، ممبر سینڈیکیٹ ، انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ ایم این اے جمشید دستی نے کہا کہ ایک سیاسی ورکر کے طور پر میں نے ماضی میں اس یونیورسٹی میں ماحول کا بگاڑ دیکھا ہے‘اب اصلاحی اقدامات سے یونیورسٹی مثبت رخ میں آگے بڑھ رہی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی اس خطے کے مقبول سیاسی رہنما ہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس اے ڈاکٹر محمد اشرف خان نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دی جائے تاکہ عملی زندگی میں تعلیم ان کے کام آسکے۔ ۔ پوزیشن ہولڈر زطلباء طالبات میں فہد نظامی(آئی ایم ایس)، مومنہ طارق(ایم سی اے)،شیخ عمار (کامرس)،ثوبیہ بھٹی(آئی ایس ایس)، حارث ترین(مکینکل انجینئرنگ) شامل تھے۔

وائس چانسلر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -