لیگی دور میں338حادثات،محکمہ ریلوے کو 28کروڑ 75 لاکھ کا نقصان

لیگی دور میں338حادثات،محکمہ ریلوے کو 28کروڑ 75 لاکھ کا نقصان

  

ملتان(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ریلوے کے338چھوٹے بڑے حادثات ہوئے جنوری2013سے2016تک ہونے والے حادثات میں149بڑے اور189معمولی حادثات ہوئے جن کی وجہ سے ریلوے کو28کروڑ75لاکھ روپے نقصان اٹھانا پڑا نیشنل انجینئرنگ اینڈ سائینٹیفک کمیشن(نیسکام) نے ٹرینوں کے حادثات پر قابو پانے اور ریلوے پھاٹک پر (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

ہونے والی ٹکروں کو روکنے کے لئے ایک جامع سیفٹی ماڈل تیار کیا ہے ریڈیو سسٹم سے منسلک جدید نظام تمام ریلوے پھاٹکوں‘ انجنوں اور گارڈ کو فراہم کیا جائے گا اور ان کے پاس وارننگ لائٹس‘ سائرن اور دیگر انتظامات بھی ہونگے سرکاری ذرائع کے مطابق سیفٹی ماڈل میں انجنوں کی رفتار کے نظام‘ وژن سسٹم‘ الیکٹر مکینیکل سسٹم‘ ٹرین پہنچنے کے حوالے سے خبردار کرنے کا نظام‘ عوام کو خبردار رکھنے کے لئے سائرن کو شامل کیا گیا ہے ۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -