کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں پار

کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث دہشتگرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں پار

  

سکھر (این این آئی) پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے زیرحراست دہشت گردوں سے حاصل ہونیوالی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

معلومات کی بنیاد پر سکھر میں کارروائی کے دوران کراچی ایئرپورٹ اور سابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) چوہدری اسلم پر حملے سمیت متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں مبینہ طور پر ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونیوالے مبینہ دہشت گرد کا تعلق لشکر جھنگوی نعیم بخاری گروپ سے تھااور وہ کراچی ایئرپورٹ ، پی اے ایف مہران بیس اورنیوی کی بسوں پر حملوں سمیت ایس پی چوہدری اسلم کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ ہلاک دہشت گرد امجد صابری کے قتل میں ملوث عاصم عرف کیپری سے را بطے میں تھا اور پاک فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ہلاک دہشت گرد کی شناخت کامران جمشید بھٹی کے نام سے ہوئی، جس پر نعیم بخاری کی گرفتاری کے بعد لشکر جھنگوی کی تمام مالی و عسکری ذمہ داریاں تھیں۔کامران، اسحاق بوبی اور عاصم عرف کیپری کے ذریعے دہشت گرد کارروائیاں کرتا تھا اور انھیں مالی مدد فراہم کرتا تھا۔

دہشتگرد ہلاک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -