حکمران4سال میں بجلی پوری نہیں کرسکے

حکمران4سال میں بجلی پوری نہیں کرسکے

  

عالیوالا (نامہ نگار )ن لیگ کی ناکام پالیسی کی وجہ سے(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

آج ملک میں بحران ہے خصوصاً دیہی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہو رہے ،چار سال عوام کے ضائع کر دئیے آج ملک میں مہنگائی کرپشن عروج پر ہے منتخب نمائندے بے اختیار ہیں ، عوام کو کوئی پوچھنے والا نہیں چار سال میں حکمران بجلی پوری نہیں کر سکے یہ بات سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ ،احمد حمید حجانہ کی شادی کی تقریب کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ۔حجانہ برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے ہمیشہ محبت دی ہے انشاء اللہ آنے والے جنرل الیکشن میں پورے ضلع میں عوام اپنی سوچ بدل چکی ہے ہمارے شہر کی حالت دیکھ کر مجھے افسوس ہوتا ہے ۔ ہمارے ایم پی اے ،ایم این اے کیا کر رہے ہیں کسی جگہ بھی ترقی نظر نہیں آتی ہم نے اپنے دور میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے عوام آنے والے الیکشن میں فیصلہ کرے گی اس موقع پر فدا حسین حجانہ، فضل حسین حجانہ، احمد نواز خان حجانہ، گل محمد خان حجانہ، شیر باز خان ، شیخ توقیر وحید قریشی، منظور احمد خان کھوسہ، ملک ،ثناء اللہ خان کھوسہ، پروفیسر حقنواز خان حجانہ، جلیل خان حجانہ، سیف اللہ خان حجانہ، اجمل خان حجانہ ، لیاقت محمود ، صادق حسین حجانہ، حمید اللہ خان ، سبز علی خان حجانہ، نادر خان حجانہ، قاسم خان حجانہ، محمد عظیم خان حجانہ، غلام شبیر خان حجانہ، سعادت نواز خان حجانہ، آصف خان حجانہ، مٹھا خان حجانہ، قاسم خان ، عبدالرزاق خان حجانہ، حاجی اعجاز احمد حجانہ، محمد اسد ، طالب حسین کھوسہ، خادم حسین حجانہ، محمد رمضان جنرل کونسلر، سرفراز خان حجانہ کے علاوہ کثیر تعددا میں لوگ موجود تھے۔

دوست محمد کھوسہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -