حلقہ این اے176 سے الیکشن لڑنیکا اعلان
چوک سرورشہید( نامہ نگار) ایم این اے اور عوامی راج پارٹی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
کے چئیرمین جمشید احمد خان دستی نے ایک پریس کانفرنس میں چوک سرورشہید کے حلقہ این اے 176 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ان جھوٹے مکار لیٹرے اور عوام سے منافقت کرنے والے جاگیر دار وڈیروں کو پہچان چکے ہیں۔موجودہ مسلم لیگی ایم این اے اور ایم پی اے نے گزشتہ چار سالوں سے عوام کو کچھ نہیں دیا۔ تحصیل کا درجہ دلانے کا نوٹفیکشن جاری ہونے کا جھوٹ بولا گیا۔سوئی گیس کا کیس میں نے عدالت عالیہ میں دائر کیا اور عدالت نے چوک سرورشہید کی عوام کو گیس فراہم کرنے کا حکم دیا لیکن عدالت کے حکم کو بھی مزاق بنا دیاگیا اور گیس کنکش فراہم نہ کئے گئے۔ اور آج آٹھ سال بعد بھی گیس کا منصوبہ مکمل نہیں کرایا جاسکا۔ مسلم لیگ ن کے حکمران جنوبی پنجاب کے عوام کا حق ماررہے ہیں۔ لیکن بہت جلد عوامی راج پارٹی انہیں بے نقاب کرے گی۔ میں نے حلقہ این اے 176 سے آئندہ الیکشن میں لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب کھروں اور ہنجراؤں کی اس حلقہ سے مکمل چھٹی کرادونگا۔
جمشید دستی