پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے

پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے

  

کو ٹ چھٹہ(سٹی رپورٹر)چیف لغا ری و ممبر صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

سردار جمال خان لغا ری نے گذشتہ روز چو ٹی زریں رہا ئش گا ہ پر بلدیاتی نما ئندوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے جنو بی پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ۔وزیر اعلیٰ کی خصوصی گرانٹ سے اربوں رو پے کی گرانٹ سے حلقہ این اے172و این اے 173میں کارپٹ روڈ،بجلی کے نئے منصوبے ،ہسپتا لوں کی اپ گریڈیشن اور تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے اربوں رو پے کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں ۔بلدیاتی نما ئندگان بھی عوامی مسائل حل کر نے اور علاقے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر یں ۔اس موقع پر چیف سردار جمال خان لغاری نے آ ئندہ الیکشن 2018ء کی الیکشن کمپین شروع کر نے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت ہر یو نین کو نسل میں جلسوں اور کا رنر میٹنگ کا انعقاد کیا جا ئے گا ۔اس مو قع پروائس چیئرمین ضلع کو نسل سردار محمد احمد خان لغا ری، یو نین کو نسل چیئرمینوں میں سردار عبدالحمید خان جلبانی،غلام اکبر خان بزدار،شیر محمد خان بزدار،اعظم خان کلوئی ،وائس چیئرمینزمہر شو کت حسین چھینہ، فضل حسین کھو سہ،مختیار حسین برمانی،رانا آ صف مجید ،امیر حمزہ ،گلزار احمد کھو سہ،ریا ض برمانی،عابد رمدانی،کریم بخش وڈا نی اور پو لیٹیکل سیکرٹری رانا اکرم خا لد سمیت دیگر قبائلی عما ئدین بھی مو جود تھے۔

جمال لغاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -