پانامہ فیصلہ سے سیاسی ماحول کی گرد صاف ہوگی

پانامہ فیصلہ سے سیاسی ماحول کی گرد صاف ہوگی

  

رحیم یارخان (بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر برائے(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ پانامہ سکینڈل کا فیصلہ آنے سے سیاسی ماحول کی گرد صاف ہو جائے گی، وہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور امن کی بحالی کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کی رہائی حق اور انصاف کی فتح ہے، ان کی باعزت بریت سے عوام اہلسنت کا عدالت پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز تنظیم السعید کے زیر اہتمام رحیم یارخان میں استقبالیہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی رہائی کو کسی ڈیل کا حصہ قرار دینانہایت افسوس ناک ہے، ان پر آج تک کسی بھی عدالت یاتحقیقاتی ادارے میں حج سکینڈل بارے کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا،ان پر الزام لگانے والوں کو سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہیں ہوا اور آج وہ شرمندگی کے باعث منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاکھوں عوام کی دعاؤں کی بدولت باعزت بری ہو کر عوام کے درمیان موجود ہیں، انہیں محض ایک سازش کے تحت حج کرپشن سکینڈل میں ملوث کیا گیا مگر آج تک ان کے خلاف کرپشن کا ایک پیسہ بھی ثابت نہیں ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے عزیز و اقارب، مریدین، عقیدت مندوں اور عوام اہلسنت پر فخر ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی باعزت رہائی پر اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی رہائی بارے دعائیں کرنے والے لاکھوں عقیدت مندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اپنی رہائی کے بعد گذشتہ روز دورہ رحیم یارخان کے سلسلہ میں جب پل چنی گوٹھ پہنچے تو ان کے مریدین اور عقیدت مندوں نے بھاری تعداد میں ان کا فقید المثال استقبال کیا، انہیں باعزت رہائی پر مبارکباد دی اور پھولوں سے لاد دیا۔سید حامد سعید کاظمی کا ترنڈہ محمدپناہ، جن پور، خان بیلہ، امین آباد، الہ آباد، لیاقت پور، فیروزہ، خان پور ، سہجہ،کوٹ سمابہ،ترنڈہ سوائے خان اور گلشن اقبال رحیم یارخان جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بعدازاں وہ ایک جلوس کی شکل میں رحیم یارخان پہنچے جہاں انہوں نے استقبال کے لئے آنے والے اپنے عقیدت مندوں، مریدین اور عوام اہلسنت سے خطاب کیا اور ان کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر تنظیم السعید رحیم یارخان کے ضلعی صدر محمدالیاس سعیدی،صوبائی رہنما خورشیداحمد بوزدارسعیدی، حاجی محمدنواز اختر، قاری فداحسین، عاشق حسین، ظہیر جماعتی، حافظ محمداکرم،ملک محمدبخش سعیدی، ڈاکٹرمحمدشفیق سعیدی،ڈاکٹروحیدالزماں سعیدی، قاری محمدرفیق سعیدی،قاری ناظم سعیدی،امتیاز خان سعیدی،غلام جیلانی،حق نواز سعیدی،ناصر سعیدی،محمدشفیق بٹ اور دیگر نے انہیں مبارکباد دی اور ان کی رہائی کو حق و سچ کی فتح قرار دیا۔

حامد سعید کاظمی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -