تبلیغی مرکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

تبلیغی مرکز کو بم سے اڑانے کی دھمکی،ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

  

ملتان(کرائم رپورٹر) ابدالی روڈ پر واقع اہم تبلیغی مرکز مسجد کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے پر پولیس بم ڈیسپوزل سکواڈ اور حساس اداروں کی دوڑیں لگ گئیں، 2گھنٹے کے آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیر قرار دے دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز نامعلو م شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ وہ ابدالی روڈ پر واقع تبلیغی مرکز کو بم سے اڑا دے گا۔ جس پر پولیس حساس اداروں سمیت دیگر قانون نافذ کرنے (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

والے اداروں نے علاقہ کا سرچ آپریشن کیا اس دوران بم ڈیسپوزل سکواڈ نے دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیر قرار دے دیا۔اس بارے میں کینٹ پولیس سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن روٹین کے مطابق کیا گیا کوئی بم کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بم اطلاع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -