جتوئی ، اتائی کے غلط انجکشن سے بازو ناکارہ ، ڈاکٹروں نے کاٹنے کامشورہ دیدیا

جتوئی ، اتائی کے غلط انجکشن سے بازو ناکارہ ، ڈاکٹروں نے کاٹنے کامشورہ دیدیا

  

جتوئی (نامہ نگار ) اتائیکے غلط انجکشن سے 50سالہ شخص کا بازو ناکارہ ڈاکٹروں نے بازو کاٹنے کا مشورہ دے دیا ۔ تفصیل کے مطابق جتوئی کے علاقے چوک شناسی پر موجود اتائی ڈاکٹر نذیر گجر نے بستی عارف کے رہائشی عبد الخالق کو بخار کا ایکسپیری انجکسن لگا یا انجکشن لگنے کے فوری بعد بازو سن ہو گیا۔ بازو میں فوری شدید درد شروع ہو گیا اور بازو پر سوجن آنے لگی اتائی ڈاکٹر سے استفسار کرنے اور درد کی شکایت کرنے پر اس نے ہمیں دھکے دے کر کلینک سے باہر نکال دیا دو دن مسلسل بازو میں سوجن اور شدید در(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

د رہا اور اس کے بعد ایک بڑی سی گلٹی بن گئی اور اس گلٹی سے پیپ آنے لگی جب میں نے ڈاکٹروں کے پاس گیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ Expiryانجکشن لگنے کی وجہ ہے اور ڈاکٹروں نے بازو کٹوانے کا مشورہ دیا عبد الخالق نے جتوئی پریس کلب آکر صورت حال بتائی جب صحافیوں نے عطائی ڈاکٹر سے موئقف لیا تو اس نے کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا کیو نکہ میں ماہانہ ڈرگ انسپکٹر کو منتھلی دیتا ہوں اور وہی میری سرپرستی کرتا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -