صوبائی حکومت کی عدم توجہی،کڈنی سنٹر میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات نہ ہوسکا

صوبائی حکومت کی عدم توجہی،کڈنی سنٹر میں مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات نہ ...

  

ملتان(وقائع نگار)صوبائی حکومت کی عدم توجہی کے باعث کڈنی سنٹر میں اڑھائی ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

مستقل طور پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔جسکی وجہ سے انتظامی امور بھی متاثر ہورہے ہیں۔واضع رہے کڈنی سنٹر کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفیق انجم 14جنوری2017ء کو مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔انکی ریٹائرمنٹ کے بعد اسی ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کڈنی سنٹر کا اضافی چارج دیا جو تاحال ان کے ہی پاس ہے۔کڈنی سنٹر کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کڈنی سنٹر کی نجکاری کو چھوڑیں اور ای ڈی کی مستقل تعیناتی کریں۔تاکہ انتظامی امور سمیت مریضوں کے فلاح و بہبود کیلئے بہتر اقدامات کئے جاسکیں۔

کڈنی سنٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -