ڈکیتی میں مزاحمت پربیوپاری قتل ،9افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے
ٹھٹھہ صادق آباد،گگومنڈی،دائرہ دین پناہ،کہروڑ پکا،علی پور،چنی گوٹھ،حاصل پور،منٹھار،کروڑ لعل عیسن(نمائندگان)ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں نے بیوپاری کو قتل کردیا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کرنٹ اور ٹریفک حادثات نے9جانیں لے لیں اس سلسلے میں ٹھٹھہ صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق نواحی چک نمبر132دس آر کا رہائشی محمد ریاض رحمانی شوکت کالونی نزد اڈابصیرہ میں رہائش پذیر تھااور جانوروں کی خرید وفروخت کا کاروبارکرتا تھا،ہفتہ کی رات ریاض احمد کے گھر نامعلوم ڈاکوں نے واردات کرنے کے بعد بیوپاری ریاض رحمانی کو مزاحمت پر سر میں کوئی چیز مار کر قتل کردیا گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک سعید اختر گجر نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردی ،نشتر ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی،مقتول ریاض رحمانی کی میت آبائی گاوں چک نمبر132دس آر قدیم لائی گئی،جہاں نمازجنازہ کے بعد ریاض احمد کو سپرد خاک کردیا گیا،مقتول کے بھائی نور محمد رحمانی نے بتایا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہ ہے، بھائی کو نامعلوم افراد نے واردات کے بعد نا حق قتل کیا ہے۔گگومنڈی سے نامہ نگار کے مطابق نواحی گاوں 273ای بی کے رہائشی شبیر احمد محمدانور،حبیب جوئیہ رات 10 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار بورے والہ سے واپس اپنے گاؤں جارہے تھے جب وہ قبرستان موڑ گگو منڈی کے قریب پہنچے تو سامنے سے آنے والے تیز رفتار منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ سے شبیر احمد موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ محمد انور کی ایک ٹانگ اور ایک بازو اور حبیب کی ٹانگ ٹوٹ گئی ٹرک ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے متوفی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا۔دائرہ دین پناہ سے نامہ نگار کے مطابق تونسہ شریف کے رہائشی محمداسماعیل قریشی اپنے13سالہ بیٹے عبدالاحدقریشی کے ہمراہ موٹرسائیکل پراپنے برادرنسبتی دائرہ دین پناہ کے رہائشی یعقوب احمدقریشی کے گھرسے واپس جارہے تھے کہ ہیڈتونسہ بیراج کے قریب آئل ٹینکرکی ٹکرلگنے سے موٹرسائیکل سے گرکردونوں باپ بیٹاشدیدزخمی ہوگئے جنہیں نشترہسپتال ملتان داخل کرادیاگیااس دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے13سالہ عبدالاحدقریشی خالق حقیقی جاملا۔کہروڑ پکا سے سٹی رپورٹر کے مطابق شاہ پور پھل کا رہائشی نوجوان گلو ولد سلیم پھل اپنی بیوی کو اپنے رشتہ داروں کے ہاں چھوڑ کر موٹر سائیکل پرواپس اپنے گھر جارہا تھا کہ کھجی والہ کے قریب اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کو تیزی سے اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تو اچانک سامنے سے موٹر سائیکل آگیا۔ نوجوان کے رکنے کیلئے تیزی سے بریک لگائے تو موٹر سائیکل بے قابو ہوکر پھسل گیا اور نوجوان ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائروں کے نیچے آگیا اور موقع پرہی جاں بحق ہوگیاورثالاش کو گھر لے گئے پولیس تھانہ سٹی نے کارروائی شروع کردی ہے۔علی پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ صدر علی پور کی حدودمیں ہیڈپنجند کے مقام پر ٹرک نمبری Z-9528نے دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل ڈالا دونوں موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جاں بحق ہونیوالوں میں 22سالہ فیاض ولد غلام حسن اور 25سالہ محمداقبال ولد غلام رسول تھے دونوں نوجوان موضع ڈمروالہ جنوبی کے رہائشی تھے ڈرائیور نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی اہل علاقہ نے پکڑ کر پیٹرولنگ پولیس کے حوالے کردیا جبکہ سیکنڈ ڈرائیور بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔چنی گوٹھ سے نامہ نگار کے مطابق قومی شاہراہ پر طاہروالی کے مقام پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد نبی بخش نامی شخص مسجد سے گھر جارہاتھا کہ اسے کچل ڈالا اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔حاصل پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حاصل پور چھونا والہ روڈ پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکل آمنے سا منے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عمران نامی شخص موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا زخمی کو وکٹوریہ اسپتال ریفر کر دیا گیا بہاول پور روڈپر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، تصادم کے نتیجے میں چار افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد بہاول پور وکٹوریہ اسپتال ریفر کر دیا۔منٹھار سے نامہ نگار کے مطابق چک137 پی کا گلزار مسیح اپنی بیل گاڑی پر چارہ لینے جا رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر پڑا اور گاڑی کا پہیہ اس کے اوپر سے گزر گیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہونے کے بعد علاج کے باوجود جانبر نہ ہوسکا اور انتقال کر گیا جسے اقلیتی قبرستان چک137 پی میں سپردخاک کر دیا گیا۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لائن سپریڈنٹ واپڈا کروڑ عثمان خورشید کا بھائی فیصل خورشیدمسجد میں بلور مشین سے یوپی ایس کی صفائی کر رہاتھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے موقعہ پر ہی جاں بحق ہو گئے جن کی نماز جنازہ ادا کی گئی نماز جنازہ میں ضلعی چیئر مین ملک عمر علی اولکھ صدر انجمن تاجران حاجی مختار حسین،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر احسان الہیٰ،مخدوم قوی شاہ قریشی،مخدوم شارون شاہ قریشی،ملک امیر محمد فیاضی،کامران قادری،اشفاق احمد ،اسرار احمد،ظفر جنجوعہ،شیخ محمد عاطف فدا،ملک کاظم فیاضی،ملک عثمان اولکھ،عبدالعہد خان نیازی،ملک ہارون ملوانہ،شیخ محمد خالد جاوید،شیخ محمد آصف ودیگر کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی مرحوم کے ایثال ثواب کے لئے قل خوانی آج صبح9بجے ان کے گھر کے قریب ادا کی جائے گی۔
قتل حادثات