ترقیاتی سکیموں کی منظوری ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

ترقیاتی سکیموں کی منظوری ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

  

ملتان(خبرنگار)چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ملتان نے ممبران ضلع کونسل کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دینے کیلئے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل12اپریل کو طلب کرلیا ہے ذرائع کے مطابق ضلع کونسل ملتان کے اراکین کی طرف سے اپنے اپنے علاقوں کی تجویز کردہ ترقیاتی سکیمیں چیئرمین ؤفس میں جمع کرائی گئی تھیں جن کے سروے اور تخمینہ کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اب معلوم ہوا ہے کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ پنجاب اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے عبوری عرکس رولز کی منظوری دئیے جانے کے بعد بلدیاتی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت شروع ہوگئی ہے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین ضلع کونسل دیوان محمد عباس بخاری نے اراکین کے منصوبوں کی منظوری دئیے جانے کے حوالے سے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس کل12 اپریل کو اپنے آفس میں طلب کرلیا ہے۔واضع رہے کہ ضلع کونسل کی سطح پر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئر چیئرمین ضؒ ع کونسل ہیں جبہ ممبران میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ آفیسرز فنانس اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔

اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -