بدامنی پھیلانے والاکوئی بھی شخص سزاسے نہیں بچ سکتا،مصدق ملک

بدامنی پھیلانے والاکوئی بھی شخص سزاسے نہیں بچ سکتا،مصدق ملک

  

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان میں بدامنی پھیلانے والاکوئی بھی شخص سزاسے نہیں بچ سکتا،کلبھوشن بارے کوئی دباؤقبول نہیں کریں گے ،انہیں سزادی جائے گی ،اپیل کابھی انہیں حق ہے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مصدق ملک نے کہاکہ بھارت متحدہے مگرہماری اپنی صفوں سے نکل کرلوگ وزیراعظم کے خلاف باتیں کرتے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

ہیں ،ہم اپنے ملک کے قوانین کے مطابق اپنی عدالتوں میں فیصلے کریں ۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن یادیوہویاکوئی اورہوملک میں بدامنی پیداکرنے والے کوسزاکاسامناکرناپڑیگا۔کلبھوشن کوفیصلے کے خلاف اپیل کاحق ہے ،اگرعدالت ان کی سزاتبدیل یاختم کرتی ہے تومعاملہ اورہوگاتاہم کسی کادباؤقبول نہیں کریں گے ،کلبھوشن کوسزاضرورملے گی

مصدق ملک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -