صنعتی و تجارتی نمائش’’بلیو فیئر‘‘کو نئی پہچان دی ہے،مسز رحیم

صنعتی و تجارتی نمائش’’بلیو فیئر‘‘کو نئی پہچان دی ہے،مسز رحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( جنرل رپورٹر )وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی صدر مسز رحیم نے کہا ہے کہ ملتان میں 13اپریل سے شروع ہونے والی تین روزہ صنعتی وتجارتی نمائش ’’بلیوفیئر ‘‘میں کراچی سے سوات تک کی وومن انٹرپرینورزسٹالز لگارہی ہیں۔ ’’بلیوفیئر ‘‘کے مسلسل انعقاد نے ملتان کوایک نئی پہچان دیدی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کی سینئر نائب صدر معصومہ سبطین ،مارکیٹنگ ہیڈ/ایگزیکٹو ممبرسیرت فاطمہ اور سینئر ممبر فرح ثاقب بھی موجود تھیں۔مسز نسیم رحیم نے بتایاکہ گزشتہ سال کے ’’بلیوفیئر‘‘میں 70سٹالز لگائے گئے تھے۔جبکہ اس دفعہ 90سٹالز کی بکنگ ہوچکی ہے اورجگہ نہ ہونے کی وجہ سے مزید سٹالزنہیں لگائے جارہے حالانکہ ابھی کم ازکم 40مزیدسٹالز کی ڈیمانڈہے۔انہوں نے بتایاکہ وومن انٹرپرینورزکی مصنوعات کی اس صنعتی وتجارتی نمائش میں ملک بھر کے وومن چیمبرز کی نمائندہ خواتین بڑے ڈیزائنرزوغیرہ شرکت کررہے ہیں۔اس میں وومن انٹرپرینورز کے لئے آگاہی سیمینارزبھی ہوں گے جس سے ان کو ایکسپورٹ اورکاوربار کوبڑھانے کے طریقہ کار اوران کے مسائل کاحل بھی بتایاجائے گا۔ٹیڈیپ اوروومن چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری ملتان کے تعاون سے منعقدہونے والے اس بڑے ایونٹ کے انتظامات کیلئے سات مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔جبکہ ایونٹ کے آخری دن نمایاں کارکردگی کی حامل بزنس پیشہ خواتین اوردیگرافراد کوایوارڈزبھی دیئے جائیں گے۔اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے مارکیٹنگ ہیڈسیرت فاطمہ ،سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی معصومہ سبطین اورسینئر ممبر فرح ثاقب نے کہاکہ ’’بلیوفیئر ‘‘کے مسلسل انعقاد نے ملتان کوایک نئی پہچان دیدی ہے ہماری یہ سرگرمی جہاں ہرکلاس خریداری کیلئے آتی ہے یہاں بزنس پیشہ خواتین کو عالمی معیار کاسٹال بہت ہی کم ریٹ پرسبسڈائزکرکے مہیاکیاجارہاہے۔اس طرح کی سرگرمیوں سے بزنس پیشہ خواتین کے ملک بھرمیں روابط بھی بڑھتے ہیں اوران کاکاروبار بھی پھیلتاہے۔
مسز رحیم