سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پذیر

  

خرطوم (آن لائن)سعودی عرب اور سوڈان کی فضائیہ کی گذشتہ دو ہفتے تک جاری رہنے والی مشترکہ فوجی مشقیں’نیل کی ڈھال‘ گذشتہ روز اختتام پذیر ہو گئیں ۔ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں سوڈان کے صدر محمد عمر البشیر اور سعودی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

حکام بھی شریک ہوئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان کے ’مروی‘ ایئر بیس پر ہونے والی مشقوں میں سعودی عرب کے ’ایف 15‘ ٹائیفون اور ’ہاک‘ نامی نو طیاروں نے حصہ لیا۔ جب کہ جنگی مشقوں کے دوران سوڈان کے میگ 29،سوخوی 52، سوخوی 42،’می 17‘ اور راڈار بریگیڈ کے سپاہیوں نے حصہ لیا۔سعودی عرب اور سوڈان کی مشترکہ فضائی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کی فضائی جنگی صلاحیت کو بہتر بنانا۔ ایک دوسرے کی جنگی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا، مشترکہ جنگی مقاصد اور دفاع کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور آپریشنل کارروائیوں کے لیے فوج کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -