خاتون سے بد اخلاقی، دادرسی سنٹر میں دوسرا مقدمہ درج

خاتون سے بد اخلاقی، دادرسی سنٹر میں دوسرا مقدمہ درج

  

ملتان(کرائم رپورٹر)دادرسی سنٹر برائے خواتین میں دوسرا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔28سالہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے پھوپھا نے اسے بد اخلاقی کا نشانہ بنا یا ہے ،ابتدائی میڈیکل رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شاہ رکن عالم کے علاقہ کی رہائشی آمینہ مائی نے دادرسی سنٹر میں واقع خاتون پولیس سٹیشن میں درخواست دی کہ اس کی بیٹی (ر) کو اس کے پھو پھا مظفر نے بد اخلاقی کا نشانہ بنا یا ہے،پولیس نے ابتدائی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -