ترقیاتی منصوبوں،اثاثہ جات کی مینجمنٹ، پلاننگ سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ13اپریل کو لاہور میں،میئر ملتان اور چیف آفیسر شرکت کرینگے

ترقیاتی منصوبوں،اثاثہ جات کی مینجمنٹ، پلاننگ سے متعلق ایک روزہ ...

  

ملتان(خبرنگار)ترقیاتی منصوبوں اور اثاثہ جات کی مینجمنٹ کے حوالے سے پلاننگ سے متعلق ایک روزہ ورکشاپ 13اپریل کو (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

اربن یونٹ لاہور میں ہوگی۔ملتان سے میئر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجبا سٹیز گورننس امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے بڑے شہروں میں ورلڈ بنک کے تعاون سے جاری مختلف پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ورلڈ بنک کا ٹیکنیکل مشن جوکہ’’پی سی جی آئی پی‘‘ کا اسٹیک ہولڈر بھی ہے ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہے اور اس ضمن میں ورلڈ بنک کے کیپٹل انوسٹمنٹ پلاننگ کے ماہرین نے ارب یونٹ کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے اور 13اپریل کو ایک روزہ ورکشاپ میں ملتان سمیت صوبہ بھر کی میونسپل کارپوریشنوں کے میئرز اور چیف آفیسروں کو مدعو کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق مذکورہ ورکشاپ میں فیئر اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شرکت کریں گے۔

ورکشاپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -