وہاڑی،سیمینار میں سرکاری ملازمین کی موجودگی ، ٹیکس گزاروں کو مدعونہ کرنے پر ڈی سی نے ای ٹی او سے رپورٹ طلب کر لی

وہاڑی،سیمینار میں سرکاری ملازمین کی موجودگی ، ٹیکس گزاروں کو مدعونہ کرنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)ٹیکس ڈے تقریب میں مدعو نہ کئے جانے اور ٹیکس کمیونٹی کے ساتھ عدم تعاون اور سرکاری اہلکاروں کی کرپشن کے خلاف تاجر پھٹ پڑے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
تفصیل کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وہاڑی کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں ٹیکس ڈے کی تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں تاجر نمائندے بھی پہنچ گئے اس موقع پر انجمن تاجران پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ ملک اور ریاست کو چلانے کیلئے ٹیکس تاجر طبقہ فراہم کرتا ہے لیکن انہی تاجروں کے ساتھ نوکروں جیسا سلوک رکھا جاتا ہے اور ہمیں معلوم تک نہیں ہوتا کہ کون سی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے چیئرمین مرکزی انجمن تاجران محمد سرور چوہدری نے کہا کہ ایکسائز آفس لینڈ مالک MC کو تو ٹیکس میں رعایت دیتی ہے لیکن عوام کو نہیں دیتی زبردستی دوکانات بلڈنگز کو سیل کرنے اور ہراسمنٹ سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتاعوام اور محکمہ میں دوستانہ ماحول قائم کیا جائے PRGٹیکس انکم ٹیکس سیلز ٹیکس پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر ٹیکسیز وصول کرنے کیلئے عملہ بلا وجہ دوکاندارن کو تنگ کرتا ہے ٹیکسیز وصولی کا ایک ہی محکمہ مقرر ہونا چایئے اس موقع پر جنرل سیکرٹری انجمن تاجران راؤ خلیل احمد چوہدری شکیل، عبدالرشید،محمد طارق سعید و دیگر بھی موجود تھے ٹیکس ڈے کے موقع پر سیمینار میں سرکاری ملازمین کی موجودگی بھر پور تھی ٹیکس گزاروں کو مدعو نہ کرنے پر ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی نے ای ٹی او سے رپورٹ طلب کر لی۔