خانیوال،انٹرویو منسوخی پر درجہ چہارم کے امیدواروں کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

خانیوال،انٹرویو منسوخی پر درجہ چہارم کے امیدواروں کا روڈ بلاک کرکے احتجاج

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان )درجہ چہارم میں بھرتی کے لئے انٹرویوز بلائے گئے سینکڑوں امیدواروں کو انٹرویو منسوخی کا بتایا تو وہ مشتعل ہوگئے جلوس بناکر لاہو رموڑ پہنچے اور ملتان خانیوال روڈ بلاک کردیا تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف انٹر،ڈگری کالجوں میں درجہ چہارم کی بھرتی کے لئے درخواستیں مانگی گئیں اور بعدازاں گزشتہ روز انٹرویو کے لئے گورنمنٹ بوائز کالج (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

بلایا گیا ضلع بھر سے نوکری کی امید لگائے سینکڑوں خواتین اور مرد انٹرویو کے لئے گورنمنٹ بوائز کالج پہنچے مگر وہاں پر انٹرویو کی منسوخی کا بینر آویزاں تھا جیسے جیسے امیدوار تعدا د میں بڑھتے گئے انہوں نے نعرے لگانا اور احتجاج کرنا شروع کردیا وہ ایک بڑے جلوس کی شکل میں ٹی ایم اے روڈ ،ایوب چوک، ریلوے روڈ سے ہوتے ہوئے لاہور موڑ پر پہنچے اور ملتان خانیوال ٹریفک کو بلاک کردیا دونوں طرف ٹریفک کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر میاں چنوں ،سرائے سدھو، عبدالحکیم، ٹھٹھہ صادق آباد ،جہانیاں، کبیروالا،نواں شہر، پل باگڑ، تلمبہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے امیدواروں محمد علی ،رضا حسین، ملک ریاض ،شہناز بی بی ،اقراء ،تبسم، عبدالحق، زکریا اور دیگر نے کہاکہ پہلے سینکڑوں روپے لگواکر درخواستیں لیں او رپھر وہ سفر کرکے خانیوال پہنچے تو انٹرویو کی منسوخی کا کہہ دیا انہوں نے کہاکہ یہ ظلم ہے، احتجاجی مظاہرے کے موقع پر ڈی ایس پی مقبول جٹ، ایس ایچ او کہنہ اختر نواز پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کرکے انہیں پرامن طورپر منتشر کردیا ۔

انٹرویو منسوخی/امیدوار مشتعل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -