ملتان،قانون نافذ کرنیوالوں کا سرچ آپریشن،9مشکوک افراد گرفتار

ملتان،قانون نافذ کرنیوالوں کا سرچ آپریشن،9مشکوک افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ چہلیک کے علاقے گلشن آباد ،کچھی آبادی،باغ لانگے خان(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آپریشن 7گھنٹوں تک جاری رہا ۔اس دوران آنے جانے والے تمام راستوں پر ناکہ بندی کی گئی اور ہر شخص کو باریکی سے چیک کیا گیا، 130گھروں اور90افراد کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی اور علاقے میں موجود مارکیٹس اور دکانوں کو بھی چیک کیا گیا علاقے میں کرائے پر رہنے والے افراد کے مکمل کوائف چیک کئے گئے اس دوران 9مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اسلح برامد کر لیا گیا۔