ٹیکس کی ادائیگی ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے ،نیشنل ڈے پر سیمینار ریلیاں

ٹیکس کی ادائیگی ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے ،نیشنل ڈے پر سیمینار ریلیاں

  

ملتان،وہاڑی،راجن پور،بہاولپور، لودھراں ، رحیم یار خان(وقائع نگار،نمائندگان)ملک بھر کی طرح ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں نیشنل ٹیکس ڈے منایا گیا،سیمینارز اور تقریبات کا انعقاد،ریلیاں نکالی گئیں تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ملتان سید عاشق حسین شاہ نے کہا کہ ٹیکس کی ادائیگی ہر پاکستانی کا قومی فریضہ ہے کیوں کہ اس کے بغیر مملکت کا نظام نہیں چلایا جا سکتا۔وہ گذشتہ روز" نیشنل ٹیکس ڈے" کے موقع پر (بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

(بقیہ نمبر3صفحہ7پر )نکالی جانے والی واک کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاٹیکس ڈے منانے کا اصل مقصد بھی یہی ہے کہ ٹیکس دینے والے اور وصول کرنے والے کے درمیان ہم آہنگی کی فضا پیدا کی جائے تاکہ لوگ رضا کارانہ طور پر ملک کی تعمیر و تروقی، دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت جیسی اہم ضرویات کے لئے قومی خزانے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں میں ٹیکس بندوق کی نوک پر نہیں بلکہ عوام کی رضامندی سے وصول کیا جاتا ہے اور اسے عوام پر ہی خرچ کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس پریکٹس کا فقدان ہے۔ سید عاشق حسین شاہ نے کہا کہ ایماندانہ طریقے سے اگر ہر پاکستانی اپنے حصے کا ٹیکس ادا کرے تو ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ترقی یافتہ قوموں کی صفوں میں کھڑے ہونے کے قابل ہو سکتے ہیں۔واک کی قیادت ڈائریکٹر ایکسائز سید عاشق حسین نے کی جبکہ ای ٹی او ایڈمن محمد یوسف ورک، ای ٹی اور رانا سخاوت علی، اے ای ٹی خالد حسین قصوری، سمیت محمد امین بھٹی، سید احسان شاہ، مسعود مشتاق،فیاض حسین محمد حنیف، محمد آصف،سطاہر محسن، عمران علی، سلیم حسن، محمد اجمل، نعمان ملک چوہدری بشیر و دیگر نے بھی واک میں حصہ لیا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی،تحصیل رپورٹرکے مطابق ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ 10اپریل کو ٹیکس ڈے کے طور پر منا نے کا مقصد لو گوں کو ٹیکس کی اہمیت با رے آگا ہی دینا ہے عوام کی طرف سے ادا کر دہ ٹیکس کی رقوم عوام ہی کی فلا ح و بہبود پر خر چ کی جا تی ہے یہ با ت انہوں نے ضلع کو نسل وہاڑی میں ٹیکس ڈے کے حو الہ سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہی سیمینار میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر قربان علی شاہد ، جی اے آر عرفان انور، صدر ڈسٹرکٹ با ر وہاڑی راؤ شیزار رضا ، صد ر مر کز ی انجمن تا جران ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکر ٹری انجمن تا جران راؤ خلیل احمد ، تاجر رہنما چو ہدری محمد سر ورمو ہڈی ، چیئر مین یو نین کو نسل اختر نواز بھٹی، صد ر انجمن آڑھتیاں چو ہدری محمد مشتاق گجر ، رانا اکبر ایڈ ووکیٹ ، سٹی کو نسلر صا دق کا شی و دیگر ٹیکس گزاران شریک تھے سیمینا ر سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شر یف نے صو با ئی ٹیکس سسٹم کو شفا ف بنا نے کے لیے کمپیو ٹرائزیشن کا سلسلہ شر وع کر رکھا ہے پنجاب کے 6اضلا ع میں ٹیکس سسٹم کو کمپیو ٹرائز ڈ کر کے آن لائن سہو لیا ت فراہم کر دی گئی ہیں جب کہ با قی 30اضلاع میں ٹیکس سسٹم کمپیو ٹرائزڈکر نے کا سلسلہ جا ری ہے، تقر یب کے دوران مر کزی انجمن تا جران کے جنرل سیکرٹری راؤ خلیل احمد اور تا جر رہنما چو ہدری محمد سر ور کی طر ف سے مختلف سو الا ت اٹھا ئے گئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر قر با ن علی شاہد نے ان سوالا ت کے جوابات دیئے سیمینا ر کے اختتام پر ضلع کونسل دفتر سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی قیا دت میں ایک واک کی گئی۔راجن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹیکس ڈے کے حوالے سے واک نکالی گئی جس کی قیادت اے ڈی سی جی محمد افضل خان ناصر نے کی ۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بروقت ٹیکس کی ادائیگی سے عوام کے فلاح و بہبود کے کاموں اور ملکی ترقیاتی اخراجات میں اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔سب کا یہ قومی فریضہ ہے کہ قومی خزانہ میں اپنا ٹیکس جمع کر کے ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں ۔ٹیکس کی ادائیگی ہم سب پر فرض ہے ۔یہ واک فخر جہاں پارک سے شروع ہوئی اور ڈپٹی کمشنر آفس جا کر اختتام پزیر ہوئی ۔اس میں محکمہ ریوینو ،تعلیم،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،زراعت ،انفارمیشن،سوشل ویلفیئر،جنگلات،پوسٹ گریجویٹ کالج ،ضلع کونسل ،میونسپل کمیٹی ،سول ڈیفینس ،صحت اور دیگر محکموں کے افسران اور اہلکاراں نے شرکت کی ۔بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکس گزار بروقت ٹیکس ادا کریں۔ سو فیصد ٹیکس ادا کرنے سے ہی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افتخار احمد بھلی نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے فرید گیٹ سے کمشنر آفس تک ایک ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹیکس کے حوالے سے عوام میں شعورو آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا کہ آپ کے ادا کردہ ٹیکس سے ہی ملک ترقی کرسکتا ہے۔ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آفتاب پیرزادہ، ایڈیشنل کمشنر ثاقب علی عطیل، سینئر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر بہاول پور جام محمد اجمل اظہر ودیگر افسران نے شرکت کی ۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ٹیکس کلچر کو اجا گر کرنا ملکی ترقی کے لئے نا گزیر ہے اور عوام کا پیسہ مکمل مفادِ عا مہ کے لئے استعمال کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ٹیکس دے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی ویڈیو لنک تقریب کے بعد افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوںے مزید کہا کہ ٹیکس دینا ایک قومی فریضہ ہے۔ اس مو قع پر ایم پی اے سلطان جہانگیر بھٹہ نے کہا کہ ملکی منصوبہ بندی ٹیکسوں سے ہی پایہء تکمیل تک جاتی ہے۔ تقریب میں اے ڈی سی ریو نیو عارف ضیاء، سی ای او تعلیم میاں اسما عیل، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈ ی ایس پی ،شفقت عطاء، کنور انتظار ایڈووکیٹ، ایس این اے راؤ ناصر اور انسپکٹر ایکسائز تسلیم خان اور دیگر افسران مو جو دتھے۔رحیم یار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے کہا ہے کہ ٹیکس دینا ہر شہری کا فرض ہے ، ٹیکس ادائیگی میں ہمیں امیر اور غریب کے فرق کو ختم کرنا ہو گا، ٹیکس کی شرح بڑھنے سے نہ صرف ملکی معیشت مستحکم ہو گی بلکہ پاکستان کی خوشحالی میں بھی نمایاں اضافہ ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پنجاب کی ہدایت اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی ٹیکس ادائیگی کے حوالہ سے آگہی دن کے موقع پر منعقدہ واک، سیمینار اور ویڈیو لنک کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کو اس وقت متعدد اقتصادی و معاشی مسائل کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنا ہے اگر ٹیکس کی ادائیگی تمام شہریوں کی جانب سے کی جائے تو ملکی سطح پر درپیش بڑے مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان 20کروڑ آبادی پر مشتمل ہے مگر چند لاکھ افراد کی جانب سے ٹیکس ادائیگی لمحہ فکریہ ہے۔ٹیکس کی اہمیت اور ضرورت بارے آگہی ڈے منانا حکومت پنجاب اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کا ایک بڑا کارنامہ ہے جس کے تحت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جا رہا ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری اعجاز شفیع نے کہا کہ ٹیکس دینے سے منافع کم ہونے کی سوچ غلط ہے ہمیں اس سوچ کا خاتمہ کرنا ہو گا اور موجودہ حکومت عوام کی جانب سے ٹیکس کی صورت میں ادا کی جانے والی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر عوامی مفاد عامہ کے منصوبوں پر خرچ کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ غیر سیاسی ایجنسیوں کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں 60فیصد سے زائد عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جمیل احمد جمیل، سی ای او ایجوکیشن مختار احمد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مخدوم بشارت حسین ہاشمی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)محمد حنیف، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر چوہدری محمد اکرام، صدر چیمبر آف کامرس چوہدری شفیق علیم، سابق صدر چوہدری عبدالروف مختار، حاجی اکبر علی شاہین ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز سعدیہ رشید سمیت دیگر موجو دتھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -