عالمی اجتماع دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے، محبوب حیدری

عالمی اجتماع دنیا کیلئے امن کا پیغام ہے، محبوب حیدری

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے ممبر جنرل کونسل، کریم پورہ وارڈ کے جنرل سیکرٹری محبوب الرحمن شاہ حیدری نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے صد سالہ عالمی اجتماع میں لاکھوں کارکنوں کی شرکت ملکی مخالف سیاسی قوتوں ار مغربی نمائندوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ عالمی اجتماع کا مقصد امن کا قیام اور پوری دنیا میں مسلمانوں کا اہم پیغام پہنچانا تھا جس میں جمعیت علماء اسلام کے قائدین کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیور عوام نے ثابت کردیا کہ وہ اسلام پسند حرمین شریفین اور دارالعلوم دیوبند بزرگان دین سے گہری محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجتماع کی کامیابی کا سہرا جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کو جاتا ہے، اور اس عالمی اجتماع میں عوام کی بھرپور شرکت نے ثابت کردیا کہ خیبرپختونخوا میں انشاء اللہ آئندہ حکومت جے یو آئی کی ہی ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -