جمرود ہسپتال میں ادویات ناپید ،مریض مشکلات سے دوچار

جمرود ہسپتال میں ادویات ناپید ،مریض مشکلات سے دوچار

  

جمرود (نمایندہ پاکستان)جمرود سیول ہسپتال میں ادویات کے عدم دستیابی کے علاوہ ڈاکٹرز بھی اپنے فرائض سے بے خبر ہیں۔ عبدالرحمٰن وہ ہسپتال کسی کھنڈر سے کم نہیں ہوتا جسمیں علاج ع معالجہ کیلئے ادویات کے غیر فراہمی کیساتھ ساتھ تعینات عملہ اپنے فرائض سے غافل ہو۔ جمرود سیول ہسپتال میں ادویات کے عدم دستیابی کے علاوہ ڈاکٹرز بھی اپنے فرائض سے بے خبر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار طور خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمٰن نے میڈیا سے اپنی فریاد سناتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح جب میں اپنے بیٹے کے علاج کیلئے جمرود سیول ہسپتال آیا تو ہسپتال کے عملہ میں سے ایک آدمی نے مجھے دوائیاں لیکھ کر لانے کیلئے کہا لیکن جب میں باہر پرائیویٹ سٹورز سے ادویات خرید کر واپس ہسپتال آیا تو ایک بھی ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور پوچھنے پر مجھے اور حکومت کو گالیاں دینے شروع کر دیے۔جب اس سلسلے میں جمرود سیول ہسپتال عملہ اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے کوشش کی گئی تو انہوں نے فون کا اٹینڈ کرنے سے معزرت کی۔ سوشل میڈیا پر عبدالرحمٰن کی فریاد چلانے کے بعد حلقہ این اے پینتالیس کے ایم این اے الحاج شاہ گل نے ایکشن لیتے ہوئے فاٹا ڈائریکٹر ہیلتھ سے رجوع کیا جس پر فاٹا ڈئریکٹر ہیلتھ نے ملوث اور ڈیوٹی چور جمرود سیول ہسپتال عملہ کے خلاف سخت قانونی خاروائی کرنے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی جمرود سیول ہسپتال میں مریضوں سے اس طرح کے بد تمیزی اور عملے کے غیر حاضری کے شکایات آئے ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -