محکمہ پولیس کے 7 افسروں کی ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقی

محکمہ پولیس کے 7 افسروں کی ڈی ایس پیز کے عہدے پر ترقی

  

پشاور( کرائمز رپورٹر )ا نسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسودنے پولیس فورس کے سات افسروں کو ڈی ایس پیزکے عہدے پر ترقی دیکر اُن کی اگلی تعیناتی کا حکم بھی صادر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں تعینات تین قائم مقام ڈی ایس پیزارشد خان (سی ٹی ڈی)، محمد خورشید (سی ٹی ڈی) اور محبوب خان( ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹرز) بٹگرام کو ترقی دیکر انہی پوسٹوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح مس ثمینہ ظفر انوسٹی گیشن ونگ ہری پورکو ڈی ایس پی ایلیٹ فورس ہری پور، ڈی ایس پی ہزارہ ریجن محمد ریاض کو ڈی ایس پی ھیڈ کوارٹرز لوئر کوہستان، ڈی ایس پی ہزارہ ریجن افتخار خان کو ڈی ایس پی کنڈر تور غر اور ڈی ایس پی ٹریفک منیجمنٹ سکول کوہاٹ محمد ابراہیم اظہر کو ڈی ایس پی لیگل انٹی کرپشن تعینات کردیاگیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -