تخت بھائی فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں ناقس میٹریل کے استعمال کا انکشاف

تخت بھائی فلائی اوور کے تعمیراتی کام میں ناقس میٹریل کے استعمال کا انکشاف

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر)کھودا پہاڑ نکلا چوہا ۔چار سال اذیت ناک انتظار کے بعدتخت بھائی فلائی اوور کے تکمیل کے آخری مراحل میں منصوبے میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے استعمال سے قبل پلرز سمیت بیشتر مقامات پر پل میں دراڑیں پڑ گئی ہیں کروڑوں روپے کے پراجیکٹ کی منظور شدہ شکل کہیں بھی نظر نہیں آرہی پل پر پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ ہے اور نہ نکاسی آب کی معقول انتظام ریلوے سٹیشن کی جانب سائیڈ پر بھرائی میں مطلوبہ میٹریل ریت بجری کی بجائے کوڑا مٹی سے بھرائی کی جاتی ہے جو کہ پل پر سے گزرنے والی بھاری گاڑیوں کے برداشت کے قابل نہیں باآثر ٹھیکدار منصوبے سے کسی طرح راہ فرار کی تلاش میں ہے گزشتہ روز مقامی سیشن جج کے ہاتھوں غیر مکمل منصوبے کا غیر رسمی افتتاح ان کوششوں کا حصہ ہے سمجھا جاتا ہے علاقے کے عوام منتخب ناظمین اور سماجی حلقوں نے صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزاحمتی لائحہ عمل کے لئے سر جوڑ لئے ہیں تاجر برادری علاقے کے عوام منتخب ناظمین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے سو موٹو ایکشن کا مطالبہ کردیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ دور حکومت میں سوات کے لاکھوں آئی ڈی پیز کے مردان اور تخت بھائی آمد سے آئے روز ٹریفک جام کی وجہ سے آرمی کانوائے کو مشکلات کے پیش نظر آرمی کے ڈیمانڈ پرتخت بھائی فلائی اوور منصوبے کی منظوری پرگو کہ مقامی لوگوں اور تاجر برادری نے ھرممکن طریقے سے مخالفت کی لیکن وسیع تر ملکی مفاد کے تحت بادل نخواستہ فلائی اوور منصوبے پر خاموشی اختیار کرلی گو کہ اس مصروف شاہراہ پر بننے والے فلائی اوور کے لئے متبادل روٹ کا انتظام کیا گیااور نہ اس منصوبے کے لئے مطلوبہ بھاری مشینری استعمال کی گئی جس کی وجہ سے عوام کو آذیت ناک مراحل سے گزرنا پڑادن رات گرد غبارکی اڑان سے علاقے کی بیشتر آبادی سینے اور دیگر متعددی بیماریوں میں مبتلا ہوئی متبادل روٹ نہ ہونے کی وجہ سے اس شاہراہ پر سے روزانہ گزرنے والے لاکھوں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا بار بار احتجاج کے باوجود چند ماہکے چند کروڑ کا منصوبہ باآثر ٹھیکدارکی ہٹ دہرمی کے باعث چار سال سے ذیادہ عرصہ پر محیط ہوا اب جبکہ خدا خدا کرکے مذکورہ منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے داخل ہو چکی ہے گزشتہ روزمقامی ایڈیشنل سیشن جج محمد عارف نے فیتہ کاٹ کر پل کا غیر رسمی افتتاح کردیا جبکہ پل پر کام بدستور جاری ہے حالانکہ کسی بھی منصوبے کی تکمیل کے بعد متعلقہ احکام اس کا مکمل جائزہ لیکر کمپیشن سرٹیفیکیٹ دے کے منتخب عوامی نمایئندوں اورمتعلقہ احکام کی موجودگی میں افتتاح کیا جا تا ہے تاہم عوام کو پل سے گزرنے کا موقع ملا تویہ دیکھ کر لوگوں کی انتہا نہ رہی پل میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کیا گیاہے پل پر پیدل چلنے والوں کے لئے فٹ پاتھ نہیں ہے جو کسی بھی وقت جان لیواحادثات کا باعث بن سکتا ہے پل کے مردان سائیڈ پر بھرائی مطلوبہ معیار کے بلکل برعکس کی جارہی ہے پل چڑہائی اور اترائی کے حصوں کی بھرائی میں ریت اور بجری کی بجائے عام کوڑا اورمٹی ڈالی جارہی ہے جو بھاری گاڑیوں کے کے برداشت کے قابل نہیں عوامی حلقوں اور منتخب ناظمین نے صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور منصوبے کی ناکامی کو مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ناکامی قرار دی ہے اور کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے تخت بھائی مردان میں ووٹ نہ ملنے پر علاقے کے عوام کواپنے چہیتے ایم این اے کے ہاتھوں ذلیل کروایا لوگوں کے اربوں روپے کی پراپرٹیز تباہ کردی جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی صوبائی حکومت نے اس پر خاموشی اختیار کرکے انتخابات میں لوگوں کی پزیرائی کا صلہ دیا ہے منتخب تحصیل ناظمین نے تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی معز اللہ خان کی قیادت میں لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے رابطوں کا آغاز کر دیا جو عنقریب عوامی ردعمل کے طو پر سامنے آیئگ تخت بھائی میڈیا نیو زمیں میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے حاجی معزز اللہ خان کہا کہ ہم تخت بھائی کے عوام کے حقوق کے لئے ھر ممکن اقدام اٹھانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اس سلسلے میں تاجر برادری علاقے کے عوام اور منتخب عوامی نمایندگان پر مشتمل گرینڈ ایکشن فورم کے تحت تحریک شروع کریں گے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -