اقوام کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے ،ضلع ناظم شانگلہ

اقوام کی ترقی کا راز تعلیم میں مضمر ہے ،ضلع ناظم شانگلہ

  

الپوری ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) شا نگلہ کے ضلع ناظم نیاز احمد خان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز تعلیم کی ترقی میں مضمر ہے ، اسلئے ہمیں قومی ترقی کے سوچ کے ساتھ تعلیم کے شرح میں اضافہ کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، کوئی بھی قوم تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتی ہے،ہمیں اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے اراستہ کرنے کیلئے تعلیمی نظام کو مضبوط اور فعال بنانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز گورنمنٹ سیٹینئل ماڈل ہائی سکول الپوری میں محکمہ تعلیم شانگلہ کے زیر اہتمام این سی ایچ ڈی شانگلہ کے تعاون سے داخلہ مہم 2017 کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ داخلہ مہم سیمنار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شا نگلہ محمد فیاض خان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی محمد نثار ، جنرل منیجرنیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ شانگلہ فضل محمد، ایس ڈی ای او پورن محمد زاہد ، اے ڈی ای او پی اینڈ ڈی اورنگزیب ، عادل شاہ ، اور دیگرنے خطاب کیا۔ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم نیاز احمد نے مزید کہا ہمیں شعبہ تعلیم کو ترجیح میں سب سے اوپر رکھنا چاہئے کیونکہ حقیقی ترقی تعلیم ہی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں کہا کہ شانگلہ میں تعلیم کی شر ح انتہائی کم ہے اور ہمیں اس شرح کو باہمی کوششوں سے اس کو کم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ضلعی حکومت کی ترجیح میں سب سے اوپر تعلیم ہی ہے اور میں شانگلہ کے عوام اور تمام ناظمین اور کونسلرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھر گھر محکمہ تعلیم کے ساتھ شانہ بہ شانہ جاکر اپنے بچوں کو سکول میں داخل کروائیں۔ سیمنار کے اختتام پر ضلع ناظم نے دیگر کے ہمراہ بچوں کو پرائمری سکول الپوری میں فداخل کرواکر ضلعی سطح پر داخلہ مہم کا افتتاح کیا۔اور بعد میں ضلعی ہیڈکوارٹر کے مختلف بازاروں میں ایک واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -