اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،ملزم گاڑی سمیت گرفتار

اسلحہ کی بھاری کھیپ پنجاب سمگل کرنیکی کوشش ناکام ،ملزم گاڑی سمیت گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر ) پشاورمتنی پولیس نے قبائلی علاقہ سے اسلحہ کی بھاری کھیپ تحریب کاری کی غرض سے پنجاب سمگل کر نے کی کو شش ناکام بنا کر ملزم کو گا ڑی سمیت گرفتار کر لیا ۔تفصیلات کے مطا بق متنی پولیس کو اطلاع تھی کہ موٹر کار زریعے کسی بھی وقت قبائلی علاقہ کی طرف سے بھاری مقدار میں اسلحہ سمگل کیا جائے گا پشاور کے داخلی اور خار جی راستو ں پر فل پروف ناکہ بندیا ں لگا دی،اس دوران ایس ایچ او متنی داود خان بمعہ دیگرنفری پولیس نے درواز گئی کے مقام پر کو ہاٹ روڈپر ناکہ بندی کے دوران مو ٹر کار نمبر LXV 870کو روک کر گا ڑی کے خفیہ خانوں سے 15عدد کلا شنکوف (فارن میڈ)، 1500 کارتوس، 50عدد میگزین بر آمد کر کے ملزم سردار گل ولد سناب گل سکنہ متنی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر لیامزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -