لڑکی کے اغواء میں ملوث چار ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری

لڑکی کے اغواء میں ملوث چار ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری

  

پشاور(نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور جاویدالرحمان نے تھانہ ریگی کی حدود میں لڑکی کے اغواء میں ملوث چار ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ فاضل عدالت نے ایڈوکیٹ فاروق ملک کی وساطت سے ملزمان سجاد وغیرہ کی جانب سے دائر کیس کی سماعت کی تو عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013 میں تھانہ ریگی کی حدود میں لڑکی کو اغواء کیا تھا ،انہوں نے عدالت کو دلائل دئیے کہ لڑکی اپنی مرضی سے ملزم سجاد کے ساتھ گئی تھی اور اس نے بعد میں ملزم سجاد کے ساتھ کورٹ میرج بھی کر لی تھی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کوبری کیا جائے، جس پر فاضل عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پرتھانہ ریگی کی حدود میں لڑکی کے اغواء میں ملوث چار ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -