نوشہرہ ،ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہنی مریض بنادیا

نوشہرہ ،ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو دہنی مریض بنادیا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ کے علاقہ خویشگی میں واپڈا کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے مقامی زمینداروں کو ذہنی مریض بنادئیے ڈیری زرداد خویشگی لفٹ ایریگیشن سکیم (نوئے نہر) خشک ہونے کا خدشہ 15ہزار ایکڑ زرعی زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خطرہ اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان، ناظم انعام اللہ خٹک، نائب ناظم محمدریاض، سابق ناظم اعجاز حسین ایڈوکیٹ، باچاخان، کسان کونسلر شیرزمان اور ناظم فضل خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خویشگی میں واپڈاکی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ڈیری زرداد خویشگی لفٹ ایری گیشن سکیم (نوئے نہر) خشک ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ ہرایک گھنٹہ بعد اس فیڈر پر بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ ان دنوں زمینداروں کو فصلوں کو دینے کیلئے پانی کی اشد ضرورت ہوتی ہے لیکن خویشگی لفٹ ایریگیشن سکیم کی نہر میں پانی نہ ہونے اور کم پانی سے زمیندار مسائل سے دوچار انہوں نے کہا کہ ڈیری زرداد خویشگی لفٹ ایریگیشن سکیم پر 15 ہزار ایکڑ زرعی زمین متاثر ہونے کا اندیشہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈیری زرداد لفٹ ایریگیشن سکیم کے فیڈر پر بجلی کا ظالمانہ لوڈشیڈنگ بند کیاجائے بصورت دیگر ہم محکمہ واپڈا کے ظالمانہ اقدام کے خلاف راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -