پولیس کا اشتہاریوں سے مقابلہ ،1اہلکار زخمی ،4ملزمان گرفتار،2فرار
ہنگو (بیورورپورٹ)بلیامینہ میں پولیس چھاپے کے دوران اشتہاری مجرمان سے فائرنگ کا تبادلہ۔ایک اہلکار زخمی۔اشتہاری مجرمان فرار ہونے میں کامیاب۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو پولیس نے بتایا کہ اتوار کے روز صبح کے وقت اطلاع ملی کے پولیس کو مطلوب تین اشتہاری مجرمان گلاب،شعیب اور مصری خان تھانہ بلیامینہ کے حدود میں واقعہ علاقہ ڈار کلے میں ایک ٹھکانے میں موجود ہے جس اطلاع پر پولیس نے ایس ایچ او تھانہ بلیامینہ عباس کی قیادت میں چھاپہ لگایا ۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران اچانک اشتہاری مجرمان کی جانب سے فائرنگ شروع کی گئی جس سے پولیس اہلکار صدیق اللہ شدید زخمی ہو گئے جس کو ایمر جنسی میں پشاور ریفر کر دیا گیاجبکہ بعد میں پولیس نے جوابی فائرنگ کر تے ہوئے ایک اشتہاری مجرم کو زخمی کر دیا تا ہم زخمی اشتہاری گلاب دو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔