سورہ کیس،ملزمان چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے احکامات

سورہ کیس،ملزمان چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور منتقل کرنے کے ...

  

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاورکی مقامی عدالت نے نواحی علاقہ متنی میں پندرہ سالہ بچی کوسورہ میں دینے میں ملوث جرگہ مشران اورفریقین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے کے بعد چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپرسنٹرل جیل پشاورمنتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کامران اورمسماۃ خاتون کے درمیان مبینہ دوستی تھی اوردونوں کی دوستی کی خبرعلاقے میں پھیل گئی جس پر علاقہ مشران اوردونوں فریقین کے درمیان جرگہ منعقد ہوا جرگہ میںیہ فیصلہ کیاگیا کامران کی پندرہ سالہ بہن شہلاکو بطور سورہ خاتون کے بھائی حضرت خان کو دی جائے جس پر مقامی پولیس نے جرگہ پرچھاپہ مار کر فریقین اورجرگہ مشران کامران،جمیل،بہرام،حضرت خان،غلام رسول،گلزار،گل تاج وغیرہ کو گرفتارکر کے جرگہ مشران اور فریقین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جس پر فاضل عدالت نے پندرہ سالہ بچی کوسورہ میں دینے میں ملوث جرگہ مشران اورفریقین کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے کے بعد چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپرسنٹرل جیل پشاورمنتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -